Friday, September 20, 2024

ایشیا کپ : سری لنکن کرکٹ ٹیم آج بھارت کیخلاف اہم میچ میں جیت کیلئے پرعزم

ایشیا کپ : سری لنکن کرکٹ ٹیم آج بھارت کیخلاف اہم میچ میں جیت کیلئے پرعزم
March 1, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) ایشیا ٹی 20 کپ کے ساتویں روز آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔ ایم ایس دھونی بھارت کی کمان سنبھالیں گے جبکہ لاستھ ملنگا سری لنکا کی قیادت کریں گے۔ بھارتی سورما ٹورنامنٹ میں اب تک دو میچز کھیل چکے ہیں۔ پہلے میچ میں بنگلا دیش کو شکست کا مزہ چکھایا جبکہ دوسرے معرکے میں گرین شرٹس کو زیر کیا۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دوسری جانب آئی لینڈرز بھی دو ہی مقابلوں میں ان ایکشن ہو چکی ہے۔ پہلے معرکے میں متحدہ عرب امارات کو زیر کیا جبکہ دوسرے میچ میں بنگال ٹائیگرز کے خلاف ذلت آمیز سے شکست سے دو چار ہوئی تاہم کپتان لیستھ ملنگا آج کے میچ میں فتح کے لیے پرامید ہیں۔