Thursday, April 25, 2024

ایشیا کپ ، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف

ایشیا کپ ، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف
September 19, 2018
دبئی ( 92 نیوز ) ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 163رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ پاکستان کی پوری ٹیم 43.1 اوورز میں 162 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ  کیا۔پاکستان کی بیٹنگ ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار اور اوپنر امام الحق میچ دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ پاکستانی قوم کی امیدوں کے محور فخر زمان بغیر کوئی رن بنائی ہی پویلین لوٹ گئے ۔ بابراعظم اور شعیب ملک نے  میچ کا پانسہ پلٹنے کی کوشش کی اور دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 47اور43 رنز بنائے ۔ کپتان سرفراز احمد بھی 6رنز بنا کر چلتے بنے ۔ آصف علی 9،شاداب خان 8،فہیم اشرف 21،حسن علی ایک رن بنا کر ہمت ہار گئے ۔ محمد عامر 18رنز بنا کر ناقابل شکست رہے  ۔