Friday, May 17, 2024

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دیدی

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دیدی
September 15, 2018
دبئی ( 92 نیوز) دبئی میں ایشیا کپ کے چودھویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ، پہلے میچ میں  بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دے دی ۔ بنگلہ دیش نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ بنگلہ دیش کی بیٹنگ ابتدا  میں مشکلات کا شکار رہی ۔  بنگلہ دیش کے مایہ ناز بلے باز تمیم اقبال دو رنز بنا کر ہی ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے  جب کہ لیٹن داس اور شکیب الحسن بغیر کوئی اسکور کئے پویلین لوٹ گئے ۔ مشکلات میں گھری ٹیم  کو مشفیق الرحیم اور محمد متھون نے خوب سنبھالا دیا ۔ مشفیق الرحیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 96 کی اوسط سے 144 رنز بنائے ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے ۔ محمد متھون نے 68 گیندوں پر 62 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی ۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم  49.3اوورز میں 261 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملینگا 10 اوورز میں 2.3 کی اوسط سے 23 رنز کے عوض 4ووکٹیں لے کر کامیاب باؤلر رہے ۔ دوسوباسٹھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم ابتدا سے ہی لڑکھڑا ہٹ کا شکار رہی ، 6 بلے باز دوہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے  اور پور ی ٹیم 35.2اوورز میں 124 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔سری لنکا کی جانب سے پریرا29 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشرف مرتضیٰ ، مستفیض الرحمان ، مہدی حسن مرزا نے دو ،دو جب کہ شکیب الحسن ، روبیل حسین اور مصدق حسین نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی ۔