Thursday, May 9, 2024

ایشیا کپ اگلے برس پاکستان میں کھیلا جائے گا

ایشیا کپ اگلے برس پاکستان میں کھیلا جائے گا
May 28, 2019

سنگاپور (92 نیوز) ایشیا کپ اگلے برس پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے سنگاپور میں ہونیوالے اجلاس میں منظوری دی گئی۔

 سنگا پور میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو ٹورنامنٹ کی میزبانی الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئندہ سال اکتوبر میں ورلڈ ٹی ٹوینٹی ایونٹ آسٹریلیا جبکہ پاکستان ستمبر دوہزار انیس میں ایشئن ٹی ٹوینٹی کی میزبانی کرے گا جس سے ایشین ٹیموں کو آئی سی سی میگا ایونٹ کی تیاری کا موقع ملے گا۔

 ایشین کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، بنگلہ دیش اور ایک کوالیفائر ٹیم حصہ لے گی۔

 ایشیا کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بتایا گیا کہ چین میں دوہزار بیس میں ہونے والی ایشین گیمز میں کرکٹ کو دوبارہ شامل کر لیا جائے گا۔

 اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان نے کی جبکہ بھارت ،بنگلہ دیش اور افغانستان کے حکام بھی شریک ہوئے۔