Thursday, September 19, 2024

ایشیا کپ اور ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں بدترین شکست پر وزیر اعظم برہم

ایشیا کپ اور ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں بدترین شکست پر وزیر اعظم برہم
April 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ایشیاکپ اور ٹی ٹوئنٹی  میں پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست  پر وزیر اعظم نواز شریف برہم ہو گئے۔  فیکٹ فائنڈٖنگ رپورٹ کے بعد پی سی  بی اور کپتان کی چھٹی ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف بھی پوری قوم کی طرح کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے مایوس ہوگئے ہیں،  ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کرکٹ ٹیم کی ناکامیوں کا سفر اب پی سی بی کے ذمہ داروں کی چھٹی پر ختم ہونے کو ہے، وزیر اعظم نے حالیہ  ناکامیوں ،کھلاڑیوں کے اختلافات اور پی سی بی کے حکام کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے،  ذرائع نے بتایا ہے  کہ وزیر اعظم نے فواد احسن فواد کو ذمہ داری سونپی ہے کہ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ مرتب کریں  اور ٹیم میں  ناقص کارکردگی کے لئے قائم تحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ کا  بھی جائزہ لیں، تاکہ دن بدن زوال پذیر پاکستانی کرکٹ کو بہتر کیا جا سکے۔ ذرائع نے  بتایا کہ وزیر اعظم آفس میں چئیرمین کرکٹ بورڈ اور متعلقہ حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی قسمت کا  فیصلہ خود کر لیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی  عمل میں لائی جا ئے گی۔