Thursday, March 28, 2024

افغانستان نے سری لنکا کو شکست دیکر واپسی کا ٹکٹ تھمادیا

افغانستان نے سری لنکا کو شکست دیکر واپسی کا ٹکٹ تھمادیا
September 18, 2018
دبئی ( 92 نیوز) ایشیا کپ کے چودھویں ایڈیشن میں بنگلہ دیش نے 5بار کی فاتح ٹیم کو عبرتناک شکست دیکر واپسی کا ٹکٹ تھما دیا۔ 5بار ایشیا کی چیمپئن رہنے والی سری لنکا ابتدائی دومیچوں میں ہی شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئی ۔ افغانستان نے  ٹاس جیت کر  پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور تمام ٹیم 249 رنز بنا کر میدان بدر ہو گئی ۔ افغانستان کی جانب سے اوپنر محمد شہزاد اور احسان اللہ نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 34اور 45 رنز بنائے ۔ رحمت اللہ شاہ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے  74 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔  حشمت اللہ 37،محمد نبی 15،نجیب اللہ 12گلبدین نبی 4، راشد خان 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی جانب سے تھیسارا پریرا  نے 5 ،اکیلاڈاننجیا نے 2، ملینگا ،چمیرا اور شاہان جے سوریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ 250 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم میدان میں اتری تو اس کا کوئی بھی کھلاڑی ٹک نہ پایا۔ اوپنر کسل مینڈس میچ کی دوسری ہی گیند پر  بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہو کر چلتے بنے ۔ سری لنکا کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور پوری ٹیم 41.2اوورز میں 158 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اوپل تھرنگا 36،تھیسارا پریرا 28رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ ڈی سلوا23، کسل پریرا17، اینگلو میتھیوز 22،جے سوریا 14رنز بنا کر ہمت ہار گئے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مجیب الرحمان  ، گلبدین نبی ، محمد نبی ا ور راشد خان نے دو دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔