Thursday, April 25, 2024

ایشیا کپ ، افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ ، افغانستان کا پاکستان  کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
September 21, 2018
دبئی (92 نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ محمد عامر ،شاداب خان اور فہیم اشرف ٹیم کا حصہ نہیں ۔ شاہین آفریدی ،محمد نواز اور حارث سہیل کو ٹیم میں  شامل کیا گیا ہے۔ کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں ٹاس جیت جاتے تو وہ بھی بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔ ایشیا کپ میں شائقین کرکٹ کو ایک اور پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کو ملے گا۔ 23 ستمبر کو شاہین اور سورما ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ گروپ اے سے پاکستان اور بھارت ، گروپ بی سے بنگلا دیش اور افغانستان نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔