Friday, April 26, 2024

ایشیا کبڈی کپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم کو ویزے جاری

 ایشیا کبڈی کپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم کو ویزے جاری
April 29, 2016
لاہور(92نیوز)جنونی ہندﺅوں کی جانب سے پاکستانی ادیبوں ، فنکاروں ، گلوگاروں اور کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے ساتھ برے سلوک کے باوجود خطے میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا جس کا تازہ ثبوت پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کبڈی کپ میں شرکت کیلئے بھارتی کبڈی ٹیم کو بلا تاخیر ویزے جار ی کرنا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق جنونی ہندﺅوں کی جانب سے کبھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو دھمکی ملی تو کبھی فنکاروں کے کنسرٹ ان کی چیرہ دستیوں کے باعث منسوخ کرنا پڑے یہاں تک کہ بھارت خورشید محمود قصوری پر سیاہی پھینکی گئی اور شہر یا ر خان کی تذلیل کی گئی ۔ آ ئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستانی شائقین اورصحافیوں کو ویزہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا یہ ہے بھارت کا مکروہ چہرہ لیکن جواب میں پاکستان کی جانب سے امن اور کھیل کے فروغ کیلئے ہمیشہ مثبت جواب دیا گیا  ایشیا کبڈی کی میزبانی پاکستان کو ملی تو حکومت پاکستان نے بلا تاخیر بھارتی کبڈی ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے ۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے مطابق بھارتی ٹیم کے سولہ کھلاڑی اور چھ آ فیشلز یکم مئی کو پاکستان پہنچیں گے جن کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا۔ ایشیا کبڈی کپ میں پاکستان ،بھارت ، ایران ، ترکمانستان ،افغانستان ، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہو رہیں ہیں ٹورنامنٹ واہ کینٹ میں 2 سے 6 مئی تک منعقد ہوگا۔