Friday, April 19, 2024

ایشیا اور یورپ میں سونا بلندی کی جانب گامزن

ایشیا اور یورپ میں سونا بلندی کی جانب گامزن
September 7, 2016
لندن (ویب ڈیسک) یورپ و ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح ستمبر میں بڑھانے کے معدوم امکانات اور ڈالر کی گرتی شرح تبادلہ ہے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ گزشتہ روز کی نسبت بڑھ کر 1340.24 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے نرخ 1.2 فیصد اضافے کے بعد 1342.80 ڈالر فی اونس رہے۔ سونے کی قیمتوں میں فی اونس صفر اعشاریہ دو فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔