Friday, April 26, 2024

ایشیئن چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان پہلا میچ ملائیشیا سے ہار گیا

ایشیئن چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان پہلا میچ ملائیشیا سے ہار گیا
October 20, 2016
کوالالمپور (ویب ڈیسک) چوتھے ایشیئن چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا ملائیشیا میں آغاز ہو گیا۔ پہلے میچ میں پاکستان کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں چار دو سے شکست ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چوتھا ایشیئن چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ ملائیشیا کے شہر کانٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔ ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست ہو گئی۔ دوسرے میچ میں بھارت نے جاپان کو دو کے مقابلے میں دس گول سے ہرا دیا۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ کل کوریا سے کھیلے گا جبکہ روایتی حریف بھارت سے پاکستان کا مقابلہ تئیس اکتوبر کو اتوار کے روز ہو گا۔