Friday, April 26, 2024

ایشوریہ کا نسل پرستانہ اشہتار ہٹا لیا گیا

ایشوریہ کا نسل پرستانہ اشہتار ہٹا لیا گیا
April 23, 2015
ممبئی(92نیوز)انسانی حقوق  کی تنظیموں  کی طرف سے نسل  پرستی اور بچوں سے مزدوری کی تشہیر جیسے الزامات کے بعدایشوریہ کا ’نسل پرستانہ‘ اشتہارہٹالیاگیاہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کیمطابق اشتہار میں ایک سانولے رنگ کے دبلے پتلے بچے کو دکھایا گیا ہے جو زیورات سے لدی ایشوریہ رائے پر سرخ چھتری تانے کھڑا ہے۔ انسانی حقوق کئلیےسرگرم کارکنوں کی طرف سےتنقید کے بعد کمپنی نے اپنے فیس بک صفحے پر معذرت شائع کی ہے۔ کمپنی نے اشتہار سے نادانستہ طور پر کسی کے جذبات مجبور ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔