Friday, March 29, 2024

ایشزسیریز: پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے ارمان خاک میں ملا دیئے

ایشزسیریز: پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے ارمان خاک میں ملا دیئے
November 27, 2017

آسٹریلیا (92 نیوز) ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے ارمان خاک میں ملا دیئے۔ کینگروز نے با آسانی دس وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔
170 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی اوپنرز نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا۔ ڈیوڈ وارنر 87 جبکہ بین کرافٹ 82 رنز کے ساتھ نا قابل شکست رہے۔ آسٹریلیا نے مقررہ ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔
انگلش ٹیم دوسری اننگز میں صرف 195 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
اوپنر الیسٹر کک 7 جبکہ سٹون مین 27 رنز تک محدود رہے۔
جیمز وینس دو، ڈیوڈ ملان چار، معین علی 40 جبکہ جونی بیئر سٹو نے 42 رنز بنائے۔ کپتان جوئے روٹ اکاون رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کیجانب سے مچل سٹارک، ہیزل ووڈ اور لائن نے تین، تین جبکہ پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔
اسٹیو اسمتھ کو بہترین کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا نے پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔