Friday, May 3, 2024

ایشزسیریز، انگلینڈکے2وکٹ کےنقصان پر192 رنز

ایشزسیریز، انگلینڈکے2وکٹ کےنقصان پر192 رنز
December 27, 2017

میلبورن ( 92 نیوز )  ایشز سیریز میں چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام  پر انگلینڈ نے 2وکٹوں  کے نقصان پر 192رنز بنا لئے ۔

 الیسٹر کک 104اور کپتان جوئے روٹ 49 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔

چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز  آسٹریلیا کی ٹیم 327رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔ ڈیوڈ وارنر نے 103رنز کی زبردست اننگز کھیلی ۔ کپتان اسٹیو اسمتھ نے بھی 76رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹیورٹ براڈ نے 4اور جیمز اینڈروسن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں انگلینڈ نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں پر 192 رنز بنا لیے ۔

الیسٹر کک 104 اور جوئے روٹ 49 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔