Saturday, May 18, 2024

ایشز ٹیسٹ سیریز، انگلینڈ پہلی اننگز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ

ایشز ٹیسٹ سیریز، انگلینڈ پہلی اننگز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ
December 26, 2021 ویب ڈیسک

میلبرن (92 نیوز) ایشز ٹیسٹ سیریز میں تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہو گیا۔ انگلینڈ پہلی اننگز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنا لیے ہیں۔ مارکس ہیرس 20 اور نیتھن لائن بغیر کوئین رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔ ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 50 اور جونی بیئراسٹو 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔