Friday, May 10, 2024

ایشز ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 124 رنز بنا لیے

ایشز ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 124 رنز بنا لیے
August 4, 2019
 برمنگھم (92 نیوز) ایشز ٹیسٹ سیریز میں پلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 124 رنز بنا لیے ہیں۔ میزبان ٹیم انگلینڈ نے تیسرے روز چار وکٹوں پر 267 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ بین اسٹوکس 50 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش ٹیم کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے پر میچ آسٹریلیا کے ہاتھوں میں جاتا دکھائی دینے لگا۔ انگلینڈ کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو کرس ووکس اور اسٹیورٹ براڈ نے 65 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا۔ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 374 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور 90 رنز کی برتری حاصل کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے تین ، اور نیتن لائن نے  دو  وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلوی ٹیم کا دوسری اننگز میں آغاز اچھا نہ تھا اور 27 رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ وارنر 8 اور بینکر افٹ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے تین وکٹوں پر 124 رنز بنائے کینگروز کو میچ میں 34 رنز کی برتری حاصل ہے۔ اسٹیو اسمتھ 46 اور ٹریوس ہیڈ 21 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔