Sunday, September 8, 2024

ایشز ٹرافی ہاتھ میں آنے کے بعد انگلینڈ آخری ٹیسٹ میں لڑکھڑا گیا

ایشز ٹرافی ہاتھ میں آنے کے بعد انگلینڈ آخری ٹیسٹ میں لڑکھڑا گیا
August 23, 2015
لندن (ویب ڈیسک) ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے ہاتھ سے نکلتا نظر آنے لگا۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کےلئے ایک سو انتیس رنز درکار ہیں جبکہ صرف چار وکٹیں باقی رہ گئی ہیں۔ لندن کے کیننگٹن اوول میں جاری میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے ایک سو سات رنز آٹھ کھلاڑی آو¿ٹ سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو معین علی اور ووڈ آٹھ، آٹھ رنز کے ساتھ کریز پر آئے۔ دونوں کھلاڑی مجموعی سکور میں نمایاں اضافہ نہ کر پائے اور پوری انگلش ٹیم ایک سو انچاس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اننگز کے اختتام پر انگلش ٹیم تین سو بتیس رنز کے خسارے میں تھی۔ فالو آن ملنے کے بعد انگلش ٹیم نے دوسری اننگز کا کھیل شروع کیا تو کپتان الیسٹر کک کے پچاسی رنز کے سوا کوئی کھلاڑی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ انگلش ٹیم کی دو سو تین رنز پر چھ وکٹیں گر چکی ہیں۔