Friday, May 17, 2024

ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 251رنز سے شکست دیدی

ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 251رنز سے شکست دیدی
August 5, 2019
برمنگھم (92 نیوز) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 251رنز سے شکست دیدی۔   برمنگھم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسری اننگز میں جیت کیلئے 398رنز کا ہدف دیا لیکن انگلش ٹیم صرف 146رنز ہی بناسکی۔ ناتھن لیون نے 6اور پیٹ کمنز نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ کے چھ بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ پہلی اننگز میں 144اور دوسری اننگز میں 142رنز بنانے والے آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔