Friday, May 10, 2024

ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیدی

ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیدی
September 9, 2019
مانچسٹر ( 92 نیوز) ایشز ٹیسٹ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 185رنز سے ہرا دیا، 383 رنز کے ہدف میں میزبان ٹیم 197رنز پر آؤٹ ہو گئی، انگلینڈ کی جانب سے جو ڈینلی نے 53اور جوز بٹلر نے 34رنز بنائے، آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 4وکٹیں حاصل کیں۔ ایشز سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ، پہلی اننگز میں آسٹریلین ٹیم  نے 407 رنز بنا کر 8  کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئرڈ کر دی ۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر بغیر کوئی رن بنائے دوسری گیند پر ہی آؤٹ ہو گئے   جب کہ ساتھی اوپنر مارکس ہیرس کی مزاحمت بھی 13 رنز تک محدود رہی ۔ مارنس لیبوشگنے 67 اور سٹیون سمتھ نے 211 رنز کی اننگز کھیلی ۔ٹریوس ہیڈ نے 19،میتھو ویڈ نے 16،وکٹ کیپر بلے باز ٹم پائن نے  58، مچل اسٹارک نے پیٹ کیومنز 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ مچل اسٹارک  54 اور ناتھن لیون 26 رنز کے ساتھ  نا قابل شکست رہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم 497 رنز کے جواب میں  301 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ۔اوپنر جوئے ڈینلی صرف چار رنز بنا کر ہمت ہار گئے ،ٹاپ آرڈر کریگ اوورٹن  بھی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ اوپنر روری برنز نے کپتان جوئے روٹ کیساتھ  مل کر ٹیم کو سنبھالا دیا ، دونوں کھلاڑی بالترتیب 81اور 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ جیسن روئے نے 22، بین اسٹوکس نے 26وکٹ کیپر بلے باز جونی بریسٹو نے 17 اور جوز بٹلر نے 41 رنز بنائے ۔جوفرا آرچر  ایک ،سٹارٹ براڈ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پہلی اننگز میں 196 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری  اننگز  میں آسٹریلوی بلے باز کھل کر نہ کھیل پائے ۔  اوپنر ڈیوڈ  وارنر  صفر، مارکس ہیری  6 ،ٹاپ آرڈر مارنس لیبوشگنے 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ مڈل آرڈر سٹیون سمتھ  نے 82 رنز بنائے ، ٹریوس ہیڈ 12،میتھیو ویڈ 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ وکٹ کیپر بلے باز  ٹم پائن 23 اور مچل اسٹارک 3 رنز پر کھیل رہے تھے جب آسٹریلیا نے  چھ وکٹوں کے نقصان پر 486 رنز  پر اننگز ڈکلیئرڈ کر دی ۔ انگلینڈ کی ٹیم 382 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 197 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ اوپنر روئے برنس اور ٹاپ آرڈر جوئے روٹ  بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹے ۔ اوپنر جوئے ڈینلی  نے 53، جیسن روئے نے 31 ،بین اسٹوکس نے ایک ،جونی بریسٹو نے 25 ، جوز بٹلر نے 34 ،کریگ اورٹن نے 21 ، جوفرا آرچر نے ایک ،جیک لیئک نے 12 رنز بنائے ۔