Thursday, March 28, 2024

ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائیگا

ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائیگا
July 8, 2015
لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا میچ آج شروع ہو گا۔ میچ سوفیا گارڈنز کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ اب تک ہونے والی 68 سیریز میں 32 آسٹریلیا اور 31 انگلینڈ نے جیتیں۔ آسٹریلوی ٹیم ٹرافی کا دفاع کرنے انگلینڈ پہنچی ہے۔ کرکٹ کی سب سے مقبول سیریز ایشز کا آغاز آج ہو رہا ہے۔ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان انہترویں ایشز سیریز ہے۔ پانچ میچز پر مشتمل اس سیریز میں اب تک بتیس بار آسٹریلیا اور اکتیس بار انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے، پانچ سیریز برابری پر ختم ہوئیں۔ ایشز سیریز عام طور پر ہر دو سال بعد ہوتی ہے لیکن دو ہزار تیرہ میں دو بار یہ سیریز ہوئی۔ انگلینڈ میں ہونے والے مقابلوں میں میزبان ٹیم تین صفر سے جیتنے میں کامیاب رہی۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو اس سیریز کےلئے فیورٹ نہیں سمجھتے۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ہوم گراو¿نڈ پر انگلش ٹیم بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سیریز کے باقی میچ لندن، ڈربی، برمنگھم اور نوٹنگھم میں ہوں گے۔