Sunday, September 8, 2024

ایشز سیریز : چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلانے لگے

ایشز سیریز : چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلانے لگے
August 8, 2015
ناٹنگھم (ویب ڈیسک) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں جاری میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی دوسری اننگز جاری ہے۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی دو سو اکتالیس رنز پر سات وکٹیں گر گئیں۔ پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کےلئے کینگروز کو مزید نوے رنز درکار ہیں جبکہ اسکی صرف تین وکٹیں باقی ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ نے کینگروز کے خلاف تین سو اکیانوے رنز نو کھلاڑی آوٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئرڈ کیں۔ جوئے روٹ نے شاندار ایک سو تیس رنز کی اننگز کھیلی۔ معین علی تیز رفتار اڑتیس رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کپتان الیسٹر کک نے تینتالیس اور جونی بئیرسٹو نے چوہتر رنز بنائے۔