Saturday, April 27, 2024

ایشز سیریز: چوتھا ٹیسٹ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل ہونگی

ایشز سیریز: چوتھا ٹیسٹ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل ہونگی
December 26, 2017

میلبورن (92 نیوز) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آج سے آپس میں ٹکرائیں گی۔
ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کا آغاز آج سے ہو گا۔ آسٹریلیا نے کلین سوئپ پر نظریں جما لیں تو انگلش ٹیم بھی کم بیک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں دونوں ٹیمیں میلبورن کے اسٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی۔ بڑے مقابلے سے قبل دونوں سائیڈز کو بڑا دھچکا لگا۔
انگلش فاسٹ باؤلر کریگ اورٹن جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔