Saturday, April 20, 2024

ایشز سیریز: چوتھا ٹیسٹ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل مد مقابل ہونگی

ایشز سیریز: چوتھا ٹیسٹ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل مد مقابل ہونگی
December 25, 2017

میلبورن (92 نیوز) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں کل سے آپس میں ٹکرائیں گی۔

ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کا آغاز کل سے ہو گا۔ آسٹریلیا نے کلین سوئپ پر نظریں جما لیں تو انگلش ٹیم بھی کم بیک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔  

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں دونوں ٹیمیں میلبورن کے اسٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی۔ بڑے مقابلے سے قبل دونوں سائیڈز کو بڑا دھچکا۔

انگلش فاسٹ باؤلر کریگ اورٹن جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک انجری کے باعث کل کا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔  

کینگروز اسکواڈ میں مچل اسٹار ک کے متبادل جیکسن برڈ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا کو پانچ میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔