Thursday, April 25, 2024

ایشز سیریز ، پانچویں ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی آسٹریلین بلے باز چھائے رہے

ایشز سیریز ، پانچویں ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی آسٹریلین بلے باز چھائے رہے
January 6, 2018

سڈنی ( 92 نیوز ) ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی آسٹریلیا کے بیٹسمین چھائے رہے ۔  کینگروز نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 479 رنز جوڑ لئے ۔  اسٹار بلےباز عثمان خواجہ نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

تیسرے روز کا کھیل شروع ہوا توکپتان اسٹیون اسمتھ 83 رنز پر معین علی کا شکار بنے  ۔ عثمان خواجہ نے عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا  ۔ اسٹار بلے باز نے ایک چھکے اور 18 چوکوں کی مدد سے 171 رنز کی اننگز کھیلی ۔

شان مارش 98 جبکہ مچل مارش 63 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں  ۔ آسٹریلیا نے 133 رنز کی برتری حاصل کر لی ۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن ،اسٹورٹ براڈ،معین علی اور میسن کرین نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔