Friday, May 17, 2024

ایشز سیریز، انگلینڈ نےچار وکٹوں کے نقصان پر 267رنز بنا لیے

ایشز سیریز، انگلینڈ نےچار وکٹوں کے نقصان پر 267رنز بنا لیے
August 3, 2019
برمنگھم (92 نیوز) ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن انگلش بلے بازوں کے نام رہا، آسٹریلیا کے 284 رنز کے جواب میں انگلینڈ نےچار وکٹوں کے نقصان پر 267رنز بنا لیے۔   انگلینڈ کے روری برنز 125اور بین اسٹوکس 38رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلش اوپنرجیسن روئے 10رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان جوروٹ 57،ڈینلی 18اور جوزبٹلر 5 رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پٹنسن نے دو،پیٹرسڈل اور کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ  267رنز سے اپنی پہلی اننگز کا آج دوبارہ آغاز کرے گی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگزمیں 284رنز بنائے تھے۔