Thursday, April 25, 2024

ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جن سے سماج میں بہتری آئے، بھومی پڈنیکر

ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جن سے سماج میں بہتری آئے، بھومی پڈنیکر
November 28, 2017

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر نے کہا ہے کہ بھارتی معاشرے میں اپنے یا دیگر خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی ’باہمت خاتون کو سخت مزاج یا انتہائی مشکل عورت کے طور پر جانا یا پکارا جاتا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں بھومی پڈنیکرنے کہا کہ سینما کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے اور وہ ہمیشہ ایسے ہی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جو سماج میں بہتری لانے کے لیے مددگار ثابت ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب فلم میں ایک خاتون ہیروئن کے طور پر کام کرتی ہے تو لوگ اس سے کئی منفی اور بیکار باتیں وابستہ کردیتے ہیں۔

بھومی پڈنیکر کے مطابق بھارتی معاشرے میں ہر جگہ یہاں تک ان کے اپنے خاندان میں ہی جب انہوں نے بتایا کہ وہ ایک اداکارہ بننا چاہتی ہیں تو ہر کسی نے غصے کا اظہار کیا۔