Sunday, September 8, 2024

ایسی اسمبلی میں نہیں بیٹھنا چاہتے جس میں بیٹھنے کیلئے الطاف حسین جیسے غدار سے پوچھنا پڑے : عمران خان

ایسی اسمبلی میں نہیں بیٹھنا چاہتے جس میں بیٹھنے کیلئے الطاف حسین جیسے غدار سے پوچھنا پڑے : عمران خان
August 6, 2015
قصور (92نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایسی اسمبلی میں بیٹھنا بھی نہیں چاہتے جس میں بیٹھنے کےلئے الطاف حسین جیسے غدار سے پوچھنا پڑے۔ نوازشریف مولانا فضل الرحمن کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں، ہم نیا الیکشن لڑنے کےلئے تیار ہیں۔ اسمبلی ہماری رکنیت کا فیصلہ کرے۔ قصور کے علاقے پتوکی میں نکئی برادران کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سڑکوں پر آنے اور نئے انتخابات لڑنے کےلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسی اسمبلی میں نہیں بیٹھنا چاہتے جس میں بیٹھنے کےلئے الطاف حسین اجازت دیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ وعدے کے مطابق تسلیم کر لیا ہے مگر الیکشن کمیشن بھی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق دوہزار تیرہ کے انتخابات میں نااہلی کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔ نون لیگ پولیس کے بغیر کبھی بھی الیکشن جیت نہیں سکتی، یہ ہمیشہ پولیس کے سر پر الیکشن لڑ کر آتے ہیں، کسی وقت بھی پولیس کے بغیر الیکشن کرائیں یہ ہار جائیں گے۔ پی ٹی آئی کا جلسہ انتہائی بدنظمی کا شکار رہا اور متعدد بار انتظامیہ کو جلسے کے شرکاءپر لاٹھیاں برسانا پڑیں۔