Sunday, September 8, 2024

ایسکاٹ فضائی مقابلے، برطانوی پائلٹ کی مجموعی طور پر پہلی پوزیشن، بون ہوم کا جہاز اڑانے کا شاندار مظاہرہ

ایسکاٹ فضائی مقابلے، برطانوی پائلٹ کی مجموعی طور پر پہلی پوزیشن، بون ہوم کا جہاز اڑانے کا شاندار مظاہرہ
August 17, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے پاؤل بون ہوم نے ایسکاٹ فضائی مقابلے میں میدان مار کر چیمپین شپ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ برطانوی پائلٹ پاؤل بون ہوم نے جہاز اڑانے کا شاندار مظاہرہ کیا اور اپنے آسٹریلوی حریف پائلٹ میٹ ہال کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا۔ پاؤل نے تین سو ستر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جہاز اڑایا۔ پائول کو اپنے آسٹریلوی حریف میٹ ہال پر مجموعی طور پر آٹھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ جاپان کے یوشیدی مورویا نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن لی۔ فرانس کے نکولس ایونٹ کے اس مرحلے میں چوتھے نمبر پر رہے جبکہ برطانیہ کے ہی نائیجل لیمب پانچویں پوزیشن حاصل کر سکے۔