Monday, May 20, 2024

ایسٹونیا: پارسلز کی ترسیل کے لیے روبوٹ خدمات سرانجام دینے لگا

ایسٹونیا: پارسلز کی ترسیل کے لیے روبوٹ خدمات سرانجام دینے لگا
February 25, 2017

تالن (ویب ڈیسک) خطوط اور پارسلز کیلئے پوسٹ مین کی راہ تکنے والوں کا انتظار اب ختم ہوا۔ ایسٹونیا کے دارالحکومت تالین میں ایک ایسا روبوٹ بھی ہے جو گلی کوچوں میں لوگوں کا سامان پہنچانے کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔

کمپنی پارسل کو اس میں ڈال کر اسے مطلوبہ مقام پر روانہ کر دیتی ہے جہاں اسے ریسیو کرنے والا پہلے سے اس کے انتظار میں ہوتا ہے۔ جیسے ہی روبوٹ منزل پر پہنچتا ہے مطلوبہ شخص اپنا پارسل اس میں سے نکال لیتا ہے اور روبوٹ دوبارہ کمپنی آفس کا جانب چل پڑتا ہے۔