Friday, May 17, 2024

ایسٹورل اوپن ٹینس، مارین چلچ ، البرٹ راموس نے اپنے میچز جیت لیے

ایسٹورل اوپن ٹینس، مارین چلچ ، البرٹ راموس نے اپنے میچز جیت لیے
April 28, 2021

نیو یارک (92 نیوز) ایسٹورل اوپن ٹینس میں کروشین ٹینس پلیئر مارین چلچ ،اسپین کے البرٹ راموس اور فرانس کے رچرڈ گاسکیٹ نے اپنے میچز جیت لیے۔

کروشین ٹینس اسٹار پہلے مرحلے میں  اسپین  کے  کارلوس الکرز کے مدمقابل ہوئے۔ مارین چلچ نے حریف کھلاڑی کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے مات دے کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ایک دوسرے میچ میں اسپین کےالبرٹ راموس نے اپنے ہم وطن فرنینڈو ورڈاسکو  کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ فرانس کے رچرڈ گاسکیٹ نے ارجنٹینا  کے جوآن لنڈرو  کو شکست دے کر دوسرے مرحلے کا ٹکٹ کٹوایا۔