Monday, September 16, 2024

ایسٹرپر لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،دہشتگرد ہلاک

ایسٹرپر لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،دہشتگرد ہلاک
April 15, 2017
لاہور(92نیوز)ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے ایسٹر پر لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ، سیکورٹی اداروں کا پنجاب ہاوسنگ سوسائٹی کے نزدیک خصوصی آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک  خاتون گرفتارکرلی گئی ہے ۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انیٹلی جنس اداروں نے ایسٹر پر لاہور میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ انیٹلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر سیکورٹی اداروں نے  لاہور میں پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی کے نزدیک خصوصی  آپریشن کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں  ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک  خاتون کو گرفتار  کر لیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افسران سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے۔ آپریشن کے نتیجے میں  بڑی تعداد میں خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ   لورالائی میں  بھی انٹیلی جنس اطلاعات پر ایف سی بلوچستان نےآپریشن کیا۔ بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں برآمد کر لی گئیں ۔ بارودی مواد اور دیگر اسلحہ دہشت گردی کی کاروائیوں میں استعمال کے لئے رکھا گیا تھا ۔