Thursday, April 18, 2024

ایسٹرحملہ آورسری لنکاکےپےرول پرتھے،معروف مسلم رہنما

ایسٹرحملہ آورسری لنکاکےپےرول پرتھے،معروف مسلم رہنما
June 13, 2019
کولمبو ( 92 نیوز) سری لنکاکے معروف مسلمان رہنمانے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹربم دھماکےمیں ملوث شدت پسندوں نےسری لنکن  خفیہ ایجنسی سےفنڈزوصول کیے اور وزارت داخلہ اورپولیس بھی شدت پسند تنظیم کو مخبری کیلئے استعمال کرتی تھی۔ گزشتہ ہفتے گورنرکےعہدےسےاستعفی دینےوالےمسلم رہنماآزتھ صالح نے21اپریل کوایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونےوالے حملوں کے بارے نئے انکشافات کر دیے ۔ سکیورٹی کی ناکامی پرشواہد کے طور پر اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے آزتھ صالح نے پارلیمانی سلیکشن کمیٹی کوبتایا کہ انہوں نے متعدد بار سری لنکا کےصدر متھری پالاسریسینا کو اس تنظیم کےخلاف کارروائی کرنےکاکہاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’وزارت دفاع نےحملے میں ملوث توحید جماعت کو فنڈز مہیا کیے جبکہ پولیس توحیدجماعت کےساتھ کام کر رہی تھی۔ صالح کے مطابق تنظیم کو دیگر جماعتوں کی مخبری کیلئے فنڈز دیےجاتےتھے۔ صالح نے مزید بتایا کہ حملے سے ایک ہفتے قبل انہوں نے اعلیٰ دفاعی حکام سےملاقات کی تھی اورانہیں شدت پسندی کےخدشات سے آگاہ کیاتھا،اگر پولیس ان کی اطلاع پر کارروائی کی ہوتی تو ایسا سانحہ رونما نہیں ہوتا۔ کولمبومیں اکیس اپریل کوایسٹر کےموقع پرہونےوالےدہشت گردحملوں میں 258 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔