Saturday, April 27, 2024

سری لنکا ، ایسٹر پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 7دھماکے ، 215 افراد ‏ہلاک

سری لنکا ، ایسٹر پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 7دھماکے ، 215 افراد ‏ہلاک
April 21, 2019


کولمبو ( 92 نیوز ) سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں  اور لگژری ہوٹلوں میں 7 دھماکے ہوئے جن میں 35 غیر ملکیوں سمیت 215فراد ہلاک ہو گئے ۔

اب تک کی رپورٹ کے مطابق 35غیرملکیوں سمیت 215 افراد ہلاک اور ساڑھے پانچ سو سے زائد زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

برسوں سے خانہ جنگی کے شکار سری لنکا میں امن صرف دس سال ہی قائم رہ سکا اور مسیحی برادری کا تہوار ایسٹر خون میں نہلا دیا گیا۔

دارالحکومت کولمبو میں ہر سو لاشیں اور خون بکھر گیا۔ دہشتگردوں نے عبادت میں مصروف افراد کو نشانہ بنایا۔

امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ مرنے والوں میں غیرملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کارروائی میں کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب لوگ مذہبی عبادت میں مصروف تھے۔

کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل، سینیمین گرانڈ اور کنگسبری ہوٹل میں بھی دھماکے ہوئے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں پانچ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

سری لنکن وزیراعظم نےہنگامی اجلاس طلب کرلیا

 دہشت گردی کی بڑی کاروائی کے بعد سری لنکن وزیراعظم نےہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

دھماکوں میں ہلاکتوں کے باعث سری لنکا میں اسکول دو روز کیلئے بند کرنے کی ہدایات  بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

صدرمیتری پال سری سینا نےعوام سےتحقیقات میں مددکی اپیل کی ہے۔

سری لنکن وزیراعظم رانل وِکرماسنگھے نے دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوام سے متحد اور مضبوط رہنے کی اپیل کی ہے،، ان کا کہنا تھا کہ حکومت صورتحال کو سنبھالنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

دھماکوں کے بعد سری لنکا بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ پولیس نے مزید خودکش حملوں کے خدشے کے پیش نظر عوام کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

ملک بھر کے تعلیمی ادارے پیر اور منگل کو بند رہیں گے۔

پاکستان کی جانب سے دھماکوں کی مذمت

پاکستان  نے سری لنکا میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کا دہشت گردی کے واقعات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا بھی کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کا دہشت گردی کے واقعات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا بھی کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکا کے ساتھ ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان کے سیاسی رہنماؤں نے بھی دھماکوں کی بھرپور مذمت کی ہے۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1119872631308718081