Monday, May 13, 2024

ایسٹ لندن میں بھارت کے متنازعہ شہریت قوانین کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ایسٹ لندن میں بھارت کے متنازعہ شہریت قوانین کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
January 5, 2020
لندن (92 نیوز) ایسٹ لندن میں بھارت کے متنازعہ شہریت قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر فضا مودی مخالف نعروں سے گو نج اٹھی، مظاہرین نے مودی حکومت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ایسٹ لندن میں انڈیا میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں اور تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مودی حکومت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ‘‘ انڈیا میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں’’ لکھا تھا۔ مظاہرے میں مختلف تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ ممبر آف پارلیمنٹ اسٹیفن ٹمز اور میئر نیو ہیم رخسانہ فیاض نے شرکت کی مقررین نے اپنے خطاب میں کہا اکیسویں صدی میں تو جانوروں اور پرندوں کے لئے بھی حقوق بنائے گئے ہیں لیکن انڈیا میں جس طرح اقلیتوں کو ختم کرنے کے لیے آئین میں ترامیم کی جارہی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کا علمبردار اپنےکالے  قوانین کے تحت لوگوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھا رہا ہے۔مُظاہرین نے  مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔