Thursday, May 9, 2024

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز نے 11نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز نے 11نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا
February 15, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کے ترجمان میاں عمران مسعود نے 11 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا،انکا کہنا تھا کہ عمل درآمد نہ ہوا تو پاکستان کا مستقبل بنانے والی جامعات کو تالے لگانا پڑیں گے، عمران خان نجی جامعات کے معاملات کو خود دیکھیں۔ نجی جامعات نے حکومت کی تعلیمی پالیسیوں پر تحفظات ظاہر کر دیے ، ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کے ترجمان میاں عمران مسعود، اویس رؤف اور عبید زکریا نے  گیارہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا۔ ان کاکہنا تھا کہ حکومت ہائیر ایجوکیشن کو اولین ترجیح دے،جامعات کے کیے ون ونڈو آپریشن تشکیل دیا جائے،ریسرچ دشمن پالیسیاں  ختم کی جائیں ، ریسرچ دشمن پالیسیوں کا خاتمہ کیا جائے،مستحق طلباء کو کسی بھی یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا حق دیا جائے۔ میاں عمران مسعود  نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم ہائیر ایجوکیشن کے مسائل سے لا علم ہیں ، مہوش حیات کو تمغہ دیا جا سکتا ہے تو ملک کا مستقبل تیار کرنے والوں کی خدمت کا اعتراف بھی کرنا چاہیے۔ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹریونیورسٹیزکےممبر اویس رؤف نے کہا کہ ہمیں دو دو ماہ تنگ کیا جاتا ہے،چارچار ماہ تک فائلیں ہی نہیں ملتیں ،ممبر ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیزعبید زکریا کا کہنا تھا کہ ریسرچ کے شعبے میں پاکستانی نجی ہونیورسٹیاں عمدہ کام کر رہی ہیں، سیلیکون ویلی سے ہمارے ریسرچرز کو جدید ریسرچ کے لئے بلایا جا رہا ہے۔