Thursday, March 28, 2024

ایسا لگتا ہے کہ پولیس کے کچھ افسران نے پالیسی بنانا شروع کر دی ہے ، مرتضیٰ وہاب

ایسا لگتا ہے کہ پولیس کے کچھ افسران نے پالیسی بنانا شروع کر دی ہے ، مرتضیٰ وہاب
April 13, 2019

کراچی ( 92 نیوز)سندھ حکومت اور پولیس آمنے سامنے آگئے ، مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے پولیس پر چڑھائی کردی اور کہا کہ  اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو گیا  جب کہ  سکیورٹی صورتحال خراب ہوئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایسا لگتا ہے پولیس کے کچھ افسروں نے پالیسی بنانا شروع کر دی،قانون سازی حکومت کا کام ہے،پولیس کا  کام کانفرنس کرنا نہیں، بلکہ پولسینگ کرنا ہے۔

کراچی میں ایک سیمینار کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے پولیس کانفرنس کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ دو روز میں پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کراچی میں ارشاد رانجھانی کو سرعام گولیاں ماری گئیں ، جن لوگوں کا تعلق عوام سے نہیں ہوتا وہ لوگ کانفرنس جیسے منصوبے لاتے ہیں ۔