Sunday, May 12, 2024

ایس پی نے شہری پر تشدد میں ملوث ڈولفن اہلکاروں کو معطل کردیا

ایس پی نے شہری پر تشدد میں ملوث ڈولفن اہلکاروں کو معطل کردیا
September 15, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور کیولری پل پر ڈولفن اہلکار کا شہری پر تشدد، آئی جی پنجاب عارف نواز کے نوٹس کے بعد ایس پی ڈولفن بلال ظفر نے ملوث اہلکاروں کو معطل کردیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہریوں پر پولیس تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ کیولری پل پر ڈولفن اہلکاروں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تشدد کے واقعہ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی جس میں ڈولفن اہلکاروں کو موٹرسائیکل سوار نوجوانوں پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث‌ اہلکاروں‌ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جس کے بعد انکے خلاف انکوائری شروع ہو گئی ہے۔. موٹرسائیکل سواروں کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکاروں نے موٹرسائیکل کے کاغذات نہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ تشدد کے بعد موٹرسائیکل سواروں کو تھانہ نصیر آباد میں بند کر دیا۔ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے معاملے کا نوٹس لے لیا، ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں، ملوث اہلکاروں کی معطلی کے بعد انکے خلاف انکوائری شروع ہو گئی ہے۔