Friday, March 29, 2024

ایس پی طاہر داور کے قتل میں پاکستان سے بھاگے ہوئے طالبان کے ملوث ہونے کا انکشاف

ایس پی طاہر داور کے قتل میں پاکستان سے بھاگے ہوئے طالبان کے ملوث ہونے کا انکشاف
November 15, 2018
لاہور (92 نیوز) ایس پی طاہر داور کے قتل میں را ،این ڈی ایس اور پاکستان سے بھاگے ہوئے طالبان کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ ایس پی طاہر داوڑ کے قتل سے متعلق اداروں نے اہم ثبوت حاصل کر لئے۔ نائنٹی ٹو نیوز میں شائع خبر کے مطابق شہید سے پیش آنے والے دیگر واقعات سے متعلق بھی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طاہر داوڑ اسلام آباد سے اغوا نہیں ہوئے تھے بلکہ دوست سیر کے بہانے پشاور اور افغان بارڈر لے گئے تھے جہاں سے ایس پی کو پاکستان کے دشمنوں کے حوالے کر دیا گیا۔ پاکستان کے حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کوبدنام کرنے کے لئے منصوبہ بندی کے تحت غیر ملکی ایجنسیوں نےاسلام آباد سے اغوا کرنے کی افواہ پھیلائی۔ ذرائع نے بتایا اداروں کے پاس افغانستان میں ایک قونصلیٹ کے اندر کی طاہر داوڑ پر تشدد کی ویڈیو بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے جنرل رازق اچکزئی کا بدلہ لیا ہے۔ دھوکہ دہی سے طاہر کے بارڈر پار بھیجنے والے اس کے دوستوں سے متعلق بھی اداروں نے ثبوت حاصل کر لئے ہیں جن کی بہت جلد گرفتاریوں کا امکان ہے۔