Monday, May 6, 2024

ایس پی سینٹرل کراچی کی 15 پر کال، 23 منٹ تک کوئی مدد نہ پہنچی

ایس پی سینٹرل کراچی کی 15 پر کال، 23 منٹ تک  کوئی مدد نہ پہنچی
January 4, 2019
کراچی (92 نیوز) ایس ایس پی سینٹرل کراچی عارف اسلم راؤ کی مددگار 15 پر کال کے باوجود پولیس 23 منٹ تک مدد کو نہ پہنچی۔ کراچی کے تھانے نارتھ ناظم آباد پولیس کی لاپرواہی اور غفلت کا کارنامہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کی غفلت کی نشاندہی خود ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کی جانب سے کی گئی۔ ایس ایس پی سینٹرل نے مددگار 15 پر کال کرکے ڈکیتی کی اطلاع دی لیکن پولیس 23 منٹ تک مدد کو نہ پہنچی۔ مددگار 15 نارتھ ناظم آباد کی پولیس موبائل کا عملہ تھانہ حدود نہ ہونے کا بہانہ کرتا رہا۔ اس کےعلاوہ ایس ایس پی سینٹرل  بغیرنمبرپلیٹ والی  گاڑی میں  ایک پولیس موبائل کے سامنے سے گزرے مگر کسی اہلکار نے گاڑی کو دیکھنا تک گوارا نہ کیا۔ ایس ایس پی سینٹرل عام شہری کے روپ میں اطلاع دینے کیلئے نارتھ ناظم آباد تھانے پہنچے توانہیں ایس ایچ او سے نہیں ملنے دیا گیا جبکہ رپورٹنگ روم کا عملہ خوش گپیوں میں مصروف تھا۔ سنتری بھی ڈیوٹی کیلئے گیٹ پرموجود نہیں تھا۔ عارف اسلم راؤ نے نارتھ ناظم آباد کی پولیس موبائل کی پوری نفری کو معطل جبکہ ایس ایچ او اورہیڈ محرر کوشوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے تھانے کی انسپکشن بک میں پولیس کی مجرمانہ غفلت کا نوٹ بھی لکھا۔