Tuesday, April 23, 2024

ایس سی او کی مکمل رکنیت بڑی سفارتی کامیابی ہے :ترجمان دفتر خارجہ

ایس سی او کی مکمل رکنیت بڑی سفارتی کامیابی ہے :ترجمان دفتر خارجہ
July 16, 2015
اسلا م آباد(92نیوز)ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی نے کہا ہے کہ 10 جولائی پاکستان کی سفارتی تاریخ کا اہم دن ہے،، ایس سی او کی مکمل رکنیت بڑی سفارتی کامیابی ہے،، پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ  قاضی نے ہفتہ وار بریفننگ کے دوران کہا کہ 10 جولائی  پاکستان کی سفارتی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،، ایس سی او کی مکمل رکنیت کا درجہ ملنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،،۔ انھوں نے کہا کہ روسی صدر  کے ساتھ نواز شریف کی ملاقات میں پاکستان کی توانائی کی ضروریات پر بات ہوئی،، چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں تعلقات کو  بلندنیوں تک  کیے جانے پر اتفاق ہوا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ  نے کہاہے کہ  افغان صدر کے ساتھ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر اطمینان کا اظہارکی اگیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں تمام مسائل کو حل کرنے پر اتفاق ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پر امن ہمسائیگی کے اصول پر عمل پیرا ہے،، انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جس کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادیں ریکارڈ پر موجود ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرادادیں ہیں،، پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد چاہتا ہے۔