Tuesday, April 16, 2024

ایس ایچ او نے رکشہ میں سوار ہو کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

ایس ایچ او نے رکشہ میں سوار ہو کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
June 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے گارڈن میں ایس ایچ او  نے رکشہ میں سوار ہوکر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی اور لٹیرے کو شکنجے میں لے لیا ، لیکن اس دوران ملزم نے پستول کے بٹ مارکر ایس ایچ او کا ہاتھ بُری طرح زخمی کردیا اور 7 ٹانکے لگانے پڑے۔ گارڈن میں فیملی سے لوٹ مار کی کوشش پر رکشہ ڈرائیور نے پولیس کا اطلاع دے دی  ، اسنیپ چیکنگ پر موجود پولیس الرٹ ہوئی اور ایس ایچ او انصربٹ رکشے میں سوار ہوکر لٹیرے کو پکڑنے نکل پڑے ۔ ایس ایچ او نے پہنچ کر ملزم پر ہاتھ ڈالا تو ڈکیت نے بچنے کیلئے پہلے فائرنگ کی، اور پھر پستول کے بٹ مار کر انصربٹ کو زخمی کردیا ، لیکن ایس ایچ او نے ہمت نہ ہاری اور ملزم کو شکنجے میں لے لیا ۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم اکیلا ہی وارداتیں کرتا ہے اور اس کیخلاف مقدمات بھی درج ہیں ۔ زخمی ایس ایچ او کے ہاتھ میں 7 ٹانکے لگے ہیں  ، جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔