Friday, March 29, 2024

ایس ایچ او مہر اسماعیل کے جھوٹ کا پردہ چاک، نائنٹی ٹو نیوز ججی ڈکیت کیخلاف درج مقدمات کی کاپیاں منظرعام پر لے آیا

ایس ایچ او مہر اسماعیل کے جھوٹ کا پردہ چاک، نائنٹی ٹو نیوز ججی ڈکیت کیخلاف درج مقدمات کی کاپیاں منظرعام پر لے آیا
April 29, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ضلع اوکاڑہ کے بااثر ایس ایچ او مہر اسماعیل کی ججی ڈکیت کو بچانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز نے درجنوں مقدمات میں ملوث ڈکیت کے خلاف مقدمات کی ایف آئی آرز حاصل کر کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا۔ مہر اسماعیل نے 92 نیوز کے پروگرام فالو اپ میں دعویٰ کیا تھا کہ ججی کسی مقدمے ملوث نہیں۔ اگر اعجاز عرف ججی ڈکیتی سمیت کسی بھی جرم میں ملوث ہوا تو وہ استعفی دے دینگے۔ اوکاڑہ کا بااثر ایس ایچ او جس طرح اپنے علاقے میں جرائم پیشہ شخص ججی کی سرپرستی کرتا ہے اسی طرح لائیو پروگرام میں ججی کو بچانے کی کوشش کرتا رہا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے ڈکیت کے سرپرست ایس ایچ او مہر اسماعیل کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا۔ ججی ڈکیت کیخلاف درج مقدمات کی کاپیاں نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی ہیں جس کے بعد ڈکیت کے آزاد رہنے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہ جاتی۔ ججی ڈکیت کیخلاف مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز نے حسب روایت مجرم کو بے نقاب کر دیا ہے مگر اب بال حکام کے کورٹ میں ہے۔