Tuesday, May 21, 2024

ایس ایس پی مفخر عدیل لاپتہ کیس ، ایس ایس پی پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں کیساتھ رابطے میں آ گئے

ایس ایس پی مفخر عدیل لاپتہ کیس ، ایس ایس پی پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں کیساتھ رابطے میں آ گئے
February 14, 2020
 لاہور (92 نیوز) ایس ایس پی مفخر عدیل گمشدگی کیس میں گمشدہ ایس ایس پی پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں کیساتھ رابطے میں آ گئے۔ ایس ایس پی مفخر عدیل گمشدگی کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق گمشدہ ایس ایس پی پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں کیساتھ رابطے میں آ گئے تاہم ایس ایس پی کے دوست وکیل شہباز تتلہ تاحال لاپتہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی بڑی مصیبت میں پھنسنے کےخوف کے باعث روپوش ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی کے لاہور پہنچتے ہی خصوصی ٹیمیں ایس ایس پی سے مختلف زاویوں سے تفتیش کریں گی۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں کی تمام ترتفتیش کا رخ ایس ایس پی کے فیصل ٹاؤن والے گھرکی جانب ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیموں کو گھر سے کئی اہم شواہد بھی ملے۔ اگلے چوبیس گھنٹوں میں ایس ایس پی کے حوالے سے مزید پیش رفت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مفخر عدیل اور سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ پر اسرار طور پر لاپتہ ہوئے تھے۔ ایس ایس پی مفخر عدیل کی سرکاری جیپ جوہر ٹاؤن میں شاپنگ مال کے قریب سے ملی تھی۔