Friday, April 26, 2024

ایس ایس پی شکار پور کی رپورٹ میں بھائی پر الزامات سعید غنی نے مسترد کردئیے

ایس ایس پی شکار پور کی رپورٹ میں بھائی پر الزامات سعید غنی نے مسترد کردئیے
January 17, 2020
کراچی (92 نیوز) ایس ایس  پی شکار پور ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ میں مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے، صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو جرائم پیشہ افراد اور منشیات  فروشوں کا سہورلت کار قرار دے دیا، سعید غنی کا بھی جوابی وار رپورٹ کو تھرڈ کلاس قراردے دیا۔ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سندھ حکومت کا ایک اور اہم وزیر لپیٹ میں آ گیا۔ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو جرائم پیشہ افراد  اور منشیات فروشوں کا سہولت قرار دے دیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا  گیا ہے چنیسر گوٹھ میں فرحان غنی اور حسن عرف ناتھا کا مضبوط نیٹ ورک ہےجبکہ فرحان غنی کا جرائم پیشہ افراد سے مستقل رابطوں کال ریکارڈ رپورٹ کا حصہ ہے۔ بھائی لگے الزامات کا جواب دینے سعید غنی میدان میں آگئے، وزیر اعلیٰ سندھ سے ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان  کے الزامات کی تحقیقات  کا مطالبہ کیا یہ بھی کہا کہ الزامات ثابت ہوگئے تو سیاست اورتمام عہدےچھوڑ دوں گا۔ سعید غنی بولے سندھ پولیس کا مزاج نیب کی طرح ہوگیا ہےجو اس کےخلاف بولےگا اسکےخلاف رپورٹ بنادی جاتی ہے۔ سعید غنی نے کہا ماضی میں میرے حلقے چنسر گوٹھ میں ڈاکٹررضوان کے آنے کے بعد منشیات فروشی بڑھی اس آفسر کی رپورٹ بھی اس کی طرح تھرڈ کلاس ہے۔