Sunday, May 19, 2024

ایس ایس پی تشدد کیس: کورٹ نے گواہوں کو 31 اگست کو طلب کر لیا  

ایس ایس پی تشدد کیس: کورٹ نے گواہوں کو 31 اگست کو طلب کر لیا  
August 24, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) دبنگ ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس۔۔عدالت نے اشتہاری ملزمان عمران خان اور طاہرالقادری کی جائیداد کی تفصیلا ت طلب کرلیں۔۔ عصمت اللہ جونیجو سمیت دیگر گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کےلئے پیش ہونے کا حکم بھی دیدیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ عصمت اللہ جونیجو پر تشدد ۔۔عمران خان اور طاہر القادری کی تقاریر کی ویڈیوز عدالت میں پیش کی گئی۔ عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں۔

انسپکٹر لیگل ایوب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عصمت اللہ جونیجو ایک سال سے امریکہ میں کورس کےلئے مقیم ہیں وہ 26 ستمبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔

عدالت نے تھانہ سیکرٹریٹ کو حکم دیا کہ اسلام آبا، لاہور اور میانوالی کے ڈسٹرکٹ کلیکٹر آفیسرز سے اشتہاری ملزمان عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات حاصل کی جائیں۔

عدالت نے عصمت اللہ جونیجو سمیت دیگر گواہوں کی 31اگست کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 31اگست تک ملتوی کردی۔