Thursday, April 25, 2024

ایس ای سی پی نے مزید 100این جی اوز کے لائسنس منسوخ کردیے

ایس ای سی پی نے مزید 100این جی اوز کے لائسنس منسوخ کردیے
July 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ایس ای سی پی نے مزید100این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دئیےہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے اور مقررہ مدت میں لائسنسوں کی تجدید نہ کروانے پر ایک سو این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دئیے ہیں ۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ  ر واں سال یکم جنوری کو 423این جی اوز کو ایک سرکلر کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ16فروری تک اپنے لائسنسوں کی تجدید کروائیں ۔ یہ تمام وہ این جی اوزہیں جنہیں یکم جنوری 2010سے پہلے لائسنس جاری کئے گئے تھے اور انہیں قانون کے مطابق پانچ سال کے عرصے کے بعد اپنے لائسنسوں کی تجدید کروانا تھی۔ اپریل میں ایس ای سی پی نے ایک سوآٹھ ایسی این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دئیے جنھوں نے بار بار انتباہ کے باوجودگزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپنے سالانہ فنانشل اکاوئنٹ جمع نہ کروائے اور نہ ہی لائسنس کی تجدید کی درخواست جمع کروائی ۔ دوسرے مرحلے میں ایس ای سی پی نے 100ایسی این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دئیے ہیں ۔