Thursday, March 28, 2024

ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو کورونا متاثرین 2 لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں ، عالمی ادارہ صحت

ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو کورونا متاثرین 2 لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں ، عالمی ادارہ صحت
April 24, 2020
 نیو یارک (92 نیوز) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ایس او پیز پرعمل نہ کیا تو پاکستان میں جولائی کے وسط تک کورونا متاثرین 2 لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈنہوم نے پاکستان نیشنل اسٹریٹجک پری پریشن اور رسپانس پلان ورچوئل کانفرنس میں کہا پاکستان میں کورونا وائرس ایک سو پندرہ اضلاع تک پھیل چکا ہے ۔ پنجاب اور سندھ سب سے زیاد متاثر ہیں ۔ وبا کی وجہ سے پہلے سے بوجھ تلے دبے نظام صحت پر اضافی دباؤ بڑھ رہا ہے۔ سربراہ عالمی ادارہ صحت  نے خبردار کیا کہ مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک  پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد  دو لاکھ  تک پہنچ سکتی ہے اور وبا کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے  ہیں جس سے  غریبوں کی تعداد دگنی ہو سکتی ہے ۔ ۔ ڈاکٹر ٹیڈروس  کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت   کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور زندگیاں بچانے کیلئے پاکستانی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا ہے۔ متحد ہو کر کورونا وائرس پر قابو پالیں گے ۔