Wednesday, April 24, 2024

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر کراچی میں 2 صنعتی یونٹس سیل

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر کراچی میں 2 صنعتی یونٹس سیل
April 20, 2020
 کراچی (92 نیوز) ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر کراچی میں 2 صنعتی یونٹس سیل کر دیئے گئے۔ کورناوائرس سے بچاو کی ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو حکومت نے ایکشن لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے پہلے کورنگی صنعتی ایریا کا رخ کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ داخلہ کی ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیےفیکڑیوں کو چیک کیا۔ دو ادویہ ساز کمپنیز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں پائی گئیں تو ان کو سیل کر دیا۔ دونوں ادویہ ساز کمپنیز نے ملازمین کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام نہیں کیا تھا۔ ایس او پی کی خلاف ورزی پر چائے بنانے والی ایک کمپنی بھی سیل کر دی گئی۔ فیکٹری نے کورونا کے تدارک کے لیے بنائی گئی ایس او پی کی خلاف ورزی کی تھی۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر راشد صدیقی نے کہا ہے کہ کمپنیزکو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا چاہے تاکہ صنعتیں چلتی رہیں۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار میمن نے بھی کہا ہے صنعتکار کارروائی سے بچنے کے لئے ایس او پی پر عمل یقینی بنائیں۔