Friday, April 19, 2024

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سختی کی جائے گی ، شبلی فراز

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سختی کی جائے گی ، شبلی فراز
June 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سختی کی جائے گی۔ وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کرونا سے ہماری معیشت کو بڑا دھچکا لگا۔ این سی او سی سمیت متعلقہ اداروں کے باہمی مشورے سے وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا جا تا رہا۔ جب وبا سے دو چار ہوئے تو ملک میں 2 لیبارٹریاں تھیں۔ ہم نے ایسی حکمت عملی تیار کی جس سے کورونا کی روک تھام کیلئے اہم اقدام کیے گئے۔ شبلی فراز نے کہا ہمارا ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ٹیسٹنگ لیبارٹریز  اور وینٹی لیٹر کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا۔ زمینی حقائق  کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار کی۔ انہوں نے کہا لوگوں نے عید کے دوران ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جس سے اموات میں اضافہ ہوا۔ وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی صورت میں حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے نقصانات میں کمی  کر سکتے ہیں۔  جن علاقوں میں  ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن اور سیل کیا جا سکتا ہے۔ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیلئے جرمانے اور سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں۔