Monday, May 13, 2024

ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے پاک فوج سڑکوں پر آئے گی ، وزیراعظم

ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے پاک فوج سڑکوں پر آئے گی ، وزیراعظم
April 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے پاک فوج سڑکوں پر آئے گی۔ پاک فوج رینجرز اور پولیس کی مدد کرے گی۔

وزیراعظم نے ماسک پہننے، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ماسک کو پہننے سے آدھا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ ایس اوپیز پر چلیں گے تو بھارت جیسے اقدامات نہیں اٹھانے پڑیں گے۔ احتیاط نہ کی تو چند دنوں میں بھارت جیسے حالات ہونے والے ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کورونا کو روکنے کیلئے شہر بند کرنا پڑیں گے۔ مجھے تو لوگ کہہ رہے ہیں آج لاک ڈاؤن کر دیں۔ احتیاط نہ کی تو لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔ شہر بند کرنا پڑیں گے۔ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ نقصان غریب لوگوں کو ہو گا۔