Tuesday, May 21, 2024

ایس آئی تشدد کیس،استعفیٰ دیدوں گا مگرناانصافی نہیں ہوگی ، چیف جسٹس پاکستان

ایس آئی تشدد کیس،استعفیٰ دیدوں گا مگرناانصافی نہیں ہوگی ، چیف جسٹس پاکستان
October 13, 2018
لاہور ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں سب انسپکٹر پر تشدد کرنے والے وکلا کی طبعیت صاف کردی ،عدالت نے  انسداد دہشتگردی کی دفعات معطل کرنے کی استدعا مسترد  کر دی اور ریمارکس دیئے کہ   استعفیٰ دے دوں گا،نا انصافی نہیں ہو گی۔ سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے وکلاء تشدد کیس کی سماعت کی ، چیف جسٹس آف پاکستان نے مقدمے میں نامزد گرفتاریوں سے متعلق حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نےواقعے کی ویڈیو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ استعفی دے دوں گا مگر بے انصافی نہیں کروں گا۔ مقدمے کی سماعت کےدوران  وکلاء کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے باہر موجود تھی،کیس کی سماعت کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ رجسٹری لاہور رجسٹری سے باہر آئے اور پیدل چل کر جی پی او چوک پہنچے۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے  احتجاج کرنے والے وکلا سے مخاطب ہوکر کہا کہ اب میں آگیا ہوں، اب آپ احتجاج کریں ،  جس پر وکلاء سڑک سے منتشر ہو گئے۔ اس دوران سائیلین نے چیف جسٹس کو روک کر اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔